نئی دہلی ،30؍دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے تحفظ میں بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ہفتہ کو سی ایم یوگی کے قافلے کے سامنے ایک نوجوان اچانک چھلانگ لگادیا۔اس نوجوان کی شناخت سون بھدر کے اوبرا رہائشی 30 سالہ شیام مشرا کے طور پر ہوئی ہے۔اس نے سون بھدر سے صدر ممبر اسمبلی اور بی جے پی کے ضلع صدر پر غیر قانونی کان کنی کا الزام لگایا ہے۔فی الحال پولیس نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ہفتے کی صبح سی ایم یوگی ایک پروگرام میں حصہ لینے جا رہے تھے، اسی وقت شیام مشرا نے ان کے قافلے کے سامنے چھلانگ لگا دی۔لوکبھون کے گیٹ پر سون بھدر کے اوبرا رہائشی شیام مشرا نے یوگی کے قافلے کے آگے کودنے کی کوشش کی۔اس پر شیام مشرا کو سکیورٹی نے پکڑ لیا اور حضرت گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔سی ایم یوگی کی گاڑی کے پیچھے گورنر رام نائک، نائب وزیر اعلی دنیش شرما اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے قافلے تھے۔شیام مشرا نے سون بھدر کے بی جے پی ضلع صدر اشوک کمار مشرا اور صدر ممبر اسمبلی بھوپیش چوبے پر ریت اور مٹی کان کنی کا الزام لگایا ہے۔اس نے بتایا کہ وہ لکھنؤ کے لکشمن میلا گراؤنڈ میں کئی بار بی جے پی ضلع صدر اور بی جے پی ممبر اسمبلی پر کارروائی کی مانگ کو لے انشن بھی کر چکا ہے۔وہ غیر قانونی کانکنی کی بھی مسلسل مخالفت کر رہا ہے۔شیام مشرا نے بتایاکہ چھ ماہ سے غیر قانونی کان کنی پر روک لگانے کے لئے حکام اور وزراء کے چکر لگا رہا ہوں، لیکن کوئی میری سننے والا نہیں ہے۔اس سے پریشان ہوکر میں نے وزیر اعلی یوگی کے قافلے کے سامنے چھلانگ لگائی۔اس نے بی جے پی کے ضلع صدر اشوک مشرا اور رابرٹس گنج کے ممبر اسمبلی بھوپیش دوبے پر غیر قانونی کان کنی کا الزام لگایا ہے۔اس نے کہا کہ 2200کا پرمٹ 14,000 میں فروخت کیا جا رہا ہے اور غیر قانونی کان کنی کی وجہ سے وہاں کی عوام اپناگھرنہیں بنا پا رہی ہے۔اس نے بتایا کہ ہر بار یقین دہانی دے کر لوٹا دیا جاتا ہے۔ہفتے کی صبح چوکی انچارج گوتم پارش کے ساتھ وزیر اعلی رہائش گاہ پر سی ایم یوگی سے ملاقات کرنے گیا تھا۔وہاں ملاقات نہ ہونے پر لوکبھون کے گیٹ پر پہنچا۔وزیر اعلی کی آمد کی معلومات پر میڈیا اہلکاروں کے درمیان کھڑا ہو گیا اور جیسے ہی وزیر اعلی کا قافلہ وہاں پہنچا تو میں اس میں کودنے کی کوشش کی۔